26.3 C
Islamabad
ہفتہ, اگست 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی شاہین فورس کے جوانوں...

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی شاہین فورس کے جوانوں سے ملاقات

- Advertisement -

کراچی۔ 28 جولائی (اے پی پی):سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ طارق الہی مستوئی نے شاہین فورس کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور سٹریٹ کرائم کے خلاف جاری اقدامات کے سلسلے میں خصوصی بریفنگ دی۔پیر کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم

منظم جرائم اور بالخصوص منشیات فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم سمیت ہر قسم کے جرم و شر کے سدباب میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں خود تمام اہلکاروں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لوں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ایمانداری اور شجاعت سے فرائض سرانجام دینے والے افسران اور جوان محکمہ پولیس کا فخر ہیں، ایسے باہمت اور فرض شناس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں