- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 13 مئی (اے پی پی):ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان سے آل ٹریڈ فیڈریشن کے اپوزیشن ممبران نے سردار شاہ نواز اور سجاد خان کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے مطابق ملاقات میں شہر میں درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گامی اڈہ پر گورنمٹ کی جانب سے بنائے جانے والے اوور ہیڈ پل کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال ہوا۔آل ٹریڈ فیڈریشن اپوزیشن ممبران نے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے عوام کی فلاح کی خاطر اٹھائے گئے تمام اقدامات کو سراہا گیا اور ٹریفک پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے پر یقین دہانی کرائی گئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596390
- Advertisement -