ایس ایس پی کیماڑی کا انسداد پولیومہم کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ

117
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

کراچی۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی نے ضلع کا دورہ کرکے جاری انسداد پولیومہم کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران 500سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

اس موقع پرایس ایس پی کیماڑی نے پولیس افسران و جوانوں اور پولیو ورکرزکو سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ پولیو ٹیموں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعائون کرکے قومی فریضہ کی ادائیگی میں ہمارا ساتھ دیں