اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اور فیڈرل بورڈ کے باہمی اشتراک سے ایس ایل او بیسڈ امتحانات پر اساتذہ اور مینجمنٹ کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد (کل)بدھ کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے آڈیٹوریم میں ہو گا۔ پی ایس این کے ممبر اداروں سے 200اساتذہ کو 2025کے سکینڈری امتحانات پر تربیت دی جائے گی ۔بانی و مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ڈاکٹر محمد افضل بابر کا کہنا تھا کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کم آمدنی والے نجی تعلیمی اداروں کے بچوں کو بہتر طریقے سے
امتحانات دینے کے لئے اس ورکشاپ کا خصوصی اہتمام کرنے کی سہولت دی ہے۔ ماضی میں بھی ہماری تنظیم کے ذیلی ادارے اسلام آباد بورڈ آف ایجوکیشن نے فیڈرل بورڈ کی معاونت سے پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کیا جس کی ریہرسل سے ہزاروں بچوں کی مشکلات آسانیوں میں بدلیں ،اس سال بھی اس ورکشاپ کے ذریعے اساتذہ کو نئے نظام سے متعارف ہونے کے بعد ان کے زیر تعلیم بچوں کی مشکلات آسان ہوں گی۔