کولمبو۔23اپریل (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ شیڈول ہوم تین ملکی سیریز کے لئے 17رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سلیکٹرز کے مطابق چماری اتھاپتھو ٹیم کی قیادت کریں گی ۔ سہ ملکی سیریز میں میزبان سری لنکا ،بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔
سہ ملکی سیریز 27 اپریل سے 11مئی تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی جس کے فائنل سمیت تمام میچز آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے جائیں گے اور تمام میچز ڈے ہوں گے۔رواں سال کے آغاز میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے سکواڈ میں 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ملکی مدارا، دیومی وہنگا اور پیومی بادلگے کی غیر کیپ شدہ کھلاڑی ہیں جن کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔
تجربہ کار انوکا رناویرا کے ساتھ ساتھ حسینی پریرا اور ہنسیما کرونارتنے کو بھی ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے۔ امیشا دولانی، سچنی نسسالہ، کوشینی نوتھیانگانا، چیتانہ ویمکتی اور زخمی اودیشیکا پربودھنی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
سہ ملکی سیریز کے لئے اعلان کردہ 17 رکنی سری لنکن ویمنز ٹیم میں چماری اتھاپتھھو (کپتان) ہیں جبکہ دیگرے کھلاڑیوں میں ہرشیتھا سماراویکراما، وشمی گونارتنے، نیلکشیکا سلوا، کاویشا دلہری،انوشکا سنجیوانی (وکٹ کیپر)مانودی نانایاکارا، حسینی پریرا، اچینی کلسوریا، پیومی بادلگے، دیومی ویہنگا، ہنسیما کرونارتنے، مالکی مدارا، انوشی پریہ درشنی، سوگنڈیکا کماری، رشمیکا سیونڈی اور انوکا راناویرا شامل ہیں۔
سری لنکن ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 27 اپریل کو مہمان بھارتی خواتین ٹیم کے خلاف میچ سے کرے گی۔ سہ ملکی سیریز کا آغاز 27 اپریل سے ہوگا جب میزبان سری لنکن ویمنز ٹیم کا مقابلہ مہمان بھارتی ویمن ٹیم ا سے ہوگا اور اس سیریز کا فائنل 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔ سہ ملکی سیریز میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف چار ،چارمیچز کھیلے گی جس میں سرفہرست دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586475