- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) ملک کے100 سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے(ایس ایم ایز) توانائی کی بچت کررہے ہیں جن میں کراچی ‘ لاہور ‘ فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ایس ایم ایز شامل ہیں جبکہ توانائی بچت پر کی جانے والی سرمایہ کاری صرف چار ماہ کی قلیل مدت میں ریکور کر لی گئی ہے۔ جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی ( بی ایم زیڈ) کی معاونت سے جی ایم بی ایچ کے زیر انتظام پاکستان میں ایس ایم ایز کے شعبہ میں توانائی کی بچت کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جو آٹھ سال کی مدت کے دوران کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3422
- Advertisement -