ایس ایم ایز کی معاونت سے پائیدار ترقی ہو گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، لائیو اسٹاک اور ہارٹیکلچر حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں، عبدالرزاق داود

79

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کی معاونت سے پائیدار ترقی ہو گی اور اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، لائیو اسٹاک اور ہارٹیکلچر حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے زیر اہتمام ”گروتھ فار رورل ایڈوانسمنٹ اینڈ سسٹینبل پراگریس پراجیکٹ“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان میں اس قسم کے پراجیکٹس سے معاشی خوشحالی ہو گی، اس وقت لائیو سٹاک اور ہارٹیکلچر حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس 6 سالہ یورپی یونین فنڈڈ پراجیکٹ سے ملک میں غربت میں کمی واقع ہو گی، یہ پراجیکٹ سندھ اور بلوچستان کے چھوٹے درجے کے زرعی کاروباروں کو معاونت فراہم کرے گا، پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں بہت زیادہ ہیں۔