ایس این جی پی ایل اسلام آباد ریجن میں گیس چوری اور کمرشل استعمال میں ملوث 6 شہریوں کے گیس کنکشنز منقطع

175
سوئی ناردرن گیس

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اسلام آباد ریجن میں گیس چوری اور کمرشل استعمال میں ملوث 6 شہریوں کے گیس کنکشنز منقطع کر دیئے ہیں۔

ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق براہ راست کنکشننز اور گھریلو میٹرز کا کمرشل استعمال کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

آپریشن بیک وقت بھارہ کہو ،پنڈوریاں،سوہان اور سیکٹر آ ئی ٹین اسلام آباد میں کیا گیا ۔ حسن ابدال میں کمرشل میٹر کی ٹیمپرنگ میں ملوث صارف کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ، ٹیمپرنگ میں ملوث افراد کے خلاف جرمانے عائد کر کے محکمانہ قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے۔