ایس این جی پی ایل کی پنجاب، خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد میں گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں، مزید167گیس کنکشن منقطع

152
SNGPL
SNGPL

لاہور۔4نومبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد میں گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید167غیرقانونی کنکشنز منقطع کر دیئے، اس دوران 348انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کئے گئےجبکہ94 لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے بھی عائد کئے گئے،

ترجمان ایس این جی پی ایل ے ہفتہ کو بتایاکہ پشاور اور کرک میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 35کنکشن منقطع جبکہ 12لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے، راولپنڈی، اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں 69گیس کنکشنز منقطع اور36لاکھ روپے زائد کے جرمانے کئے گئے،

لاہور،ساہیوال اور فیصل آباد میں23گیس کنکشن منقطع اور8لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے، بہاولپور اور ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12کنکشن منقطع اور 60انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کئے گئے، سیالکوٹ اورشیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر25کنکشن منقطع اور35لاکھ روپیسے زائد کے جرمانے کئے گئے جبکہ مردان اور سرگودھا میں ایک کنکشن منقطع اور30انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کئے گئے۔