نارووال۔10اکتوبر (اے پی پی):ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ احمد آباد نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،
ترجمان پولیس کے مطابق نارووال میں بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کریک ڈائون کے دوران ملزم عامر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کر لیاگیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔