ایس ایچ او تھانہ صدرکا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

167

نارووال۔ 19 جولائی (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ صدرنارووال نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں ناجائز اسلحہ ہولڈر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل 9ایم ایم برآمد کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دوسری کارروائی میں ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شکرگڑھ نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ناجائز اسلحہ ہولڈرز کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 02پسٹل برآمد کر لیے۔

ایس ایچ او تھانہ نور کوٹ نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ناجائز اسلحہ ہولڈروارث علی عرف بگا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل 9ایم ایم برآمد کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نیناں نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ناجائز اسلحہ ہولڈر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ غریب نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ناجائز اسلحہ ہولڈر گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔

ڈی ایس پی ظفروال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ظفروال نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ناجائز اسلحہ ہولڈرگرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔