ایس ایچ او لنڈی کوتل نے قتل اور زخمی کرنے والے تین افراد کوآلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

106

لنڈی کوتل ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):لنڈیکوتل پولیس نےلین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور دو کو شدید زخمی کرنے کرنے کے مقدمہ میں نامزد تینوں ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیے ہیں ۔

ایس ایچ او لنڈی کوتل اکبر آفریدی نے اے پی پی کو بتایا کہ گزشتہ ہفتہ لنڈی کوتل بازار میں لین دین کے تنازعہ پرفائرنگ سے اویس آفریدی کو قتل جبکہ انکے بھائی اور ایک راہگیر کو شدید زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف ایس ایچ او لنڈیکوتل اکبر آفریدی کی قیادت میں ایڈیشنل ایس ایچ اوعظمت ولی شینواری اور ایڈیشنل ایس ایچ او زینت آفریدی اور دیگر نفری نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں پسید خیل قبیلے کے نامزد تینوں ملزمان کو الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جن سے دو عدد پستول برآمد کرکے ملزمان کو لنڈی کوتل حوالات منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او لنڈی کوتل اکبر آفریدی نے کہا کہ لنڈی کوتل میں کسی شخص کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی عوام کے جان و مال کے تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔