اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ سکیورٹیزایکسچینج کمیشن میں ایک ماہ میں ریکارڈ 3ہزارنئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ملکی معیشت میں بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے،
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی انتھک محنت کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔پیرکووزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن نے جولائی میں قریبا 3000 نئی کمپنیاں رجسٹر ڈکی ہیں جن میں سے86کمپنیوں میں فارن انوسٹمنٹ کی گئی ہے۔
رانامشہود احمد خاں نے کہا کہ ایس ای سی پی میں ریکارڈ تعداد میں کمپنیاں رجسٹرڈ ہونا معیشت میں بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی انتھک محنت کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی انویسٹمنٹ پاکستان کی معشت پر اعتماد کو ظاہر کر تی ہے۔ ملکی معیشت انشاءاللہ جلد مستحکم ہو جائے گی۔