اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):ایس ای سی پی نے مالی سال 24-2023 میں 27,542 نئی کمپنیوں کی رجسٹر کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد2لاکھ 22 ہزار 697ہو گئی ہے۔ہفتہ کے روز ایس ای سی پی کی جانب جاری پریس ریلیز کے مطابق نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 58 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ ، 39 فیصد سنگل ممبرکمپنیاں ہیں۔کمپنی رجسٹریشن ڈیجیٹلائزڈ ہونے کے بعد 99.8 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرہوئیں جبکہ سب سے زیادہ کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبےمیں 4129 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں،دوسرے نمبر پر ٹریڈنگ میں 3666 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں،تیسرے نمبر پر رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن کے شعبے میں 3302 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں اس کے علاوہ خدمات میں 2992، سیاحت میں 1346، تعلیم میں 1177، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 1103کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جبکہ ای کامرس میں 942، کارپوریٹ فارمنگ میں 780 ، مارکیٹنگ میں 620، اورٹیکسٹائل میں 589 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں اسی طرح سے کان کنی میں 574، پاور جنریشن میں 560، انجینئرنگ میں 547، ٹرانسپورٹ میں 523، کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ۔ فارماسیوٹیکل میں 497، کیمیکل میں 457، ہیلتھ کیئر 434، توانائی میں 376 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 68 کمپنیوں میں شراکت داری کی گئی جن میں چین، افغانستان، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، ترکی کے سرمایہ کاروں نے کمپنیوں میں شراکت داری کی جبکہ31 غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار کے لئے دفاتر قائم کیے۔