22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںایس ای سی پی نے پرائیویٹ فنڈ قوانین 2015 میں مجوزہ ترامیم...

ایس ای سی پی نے پرائیویٹ فنڈ قوانین 2015 میں مجوزہ ترامیم پر سٹیک ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس مکمل کر لیے

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اپنے شفاف اور جامع قانون سازی کے عمل کے حصے کے طور پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں سٹیک ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس منعقد کیے۔ ان اجلاسوں میں صنعت کے نمائندے، فنڈ مینجرز، ڈونر ایجنسیز، قانونی مشیر اور دیگر شریک ہوئے جس کا مقصد پرائیویٹ فنڈ ریگولیشنز 2015 میں مجوزہ ترامیم سے آگاہی دینا اور ریگولیٹر و صنعت کے درمیان بات چیت اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔ پہلا اجلاس 30 جولائی کو اسلام آباد میں ہوا جبکہ لاہور اور کراچی میں اجلاس بالترتیب 18 اور 27 اگست 2025ء کو منعقد ہوئے۔یہ اجلاس جولائی 2025ء میں ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے کنسلٹیشن پیپر کے بعد منعقد ہوئے جو اس سے قبل صنعت سے موصول فیڈبیک کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا۔

اس پیپر میں پرائیویٹ فنڈ ریگولیشنز میں مجوزہ ترامیم کو اجاگر کیا گیا ہے جن کا مقصد پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپیٹل فنڈز کے ضابطوں کو مزید منظم اور عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانا ہے۔ مجوزہ ترامیم میں پرائیویٹ فنڈز کی ذیلی اقسام کی واضح تعریف، سرمایہ کاروں کے لیے اہلیت کے دائرے میں توسیع اور گورننس کے نظام کو مزید بہتر بنانا شامل ہیں۔ایس ای سی پی نے سٹیک ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ 5 ستمبر 2025ء تک مجوزہ ترامیم پر اپنی رائے muhammad.hammad@secp.gov.pk پر بھیجیں۔یہ کنسلٹیشن پیپر ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں