20.5 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومتجارتی خبریںایس ای سی پی نے کارپوریٹ گورننس کو بہتر بنانے کے لئے...

ایس ای سی پی نے کارپوریٹ گورننس کو بہتر بنانے کے لئے ریگولیٹری اصلاحات متعارف کرا دیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیز (کارپوریٹ گورننس کا ضابطہ) ریگولیشنز 2019 اور کمپنیز (پوسٹل بیلٹ) ریگولیشنز 2018 میں ترامیم کر دی ہیں، یہ ترامیم ایس ای سی پی کی شیئر ہولڈرز کے حقوق کے تحفظ، کارپوریٹ گورننس کے معیارات کو بہتر بنانے اور مارکیٹ کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے عزم کے تحت کی گئی ہیں۔ان اصلاحات کے تحت اقلیتی شیئر ہولڈرز کی بورڈ میں نمائندگی کو فروغ دینے کے لئے زمرہ بندی کے لحاظ سے ووٹنگ سکیم کو ختم کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں ڈائریکٹرز اور پراکسیز کے انتخاب کے لئے نامزدگیوں کو قبول یا مسترد کرنے کے عمل میں شفافیت لانے کے لئے اسکروٹنائزر کے کردار کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ایس ای سی پی نے مارکیٹ ماہرین اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ شفافیت کو بہتر بنایا جا سکے اور شیئر ہولڈرز کے اجلاسوں کے انعقاد کے طریقہ کار میں بہتری لائی جا سکے۔

- Advertisement -

ایس ای سی پی نے کمیٹی کی رپورٹ پر وسیع عوامی مشاورت کی جس کے بعد کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اصلاحات تجویز کی گئیں۔ مجوزہ اصلاحات پر بھی عوامی مشاورت کی گئی۔لسٹڈ کمپنیز (کارپوریٹ گورننس کا ضابطہ) ریگولیشنز 2019 اور کمپنیز (پوسٹل بیلٹ) ریگولیشنز 2018 میں کی گئی ترامیم ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577065

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں