ایس ای سی پی نے 2017 کے لسٹڈ کمپنیز ریگولیشنز میں بہتری لانے اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے ایک مشاورتی دستاویز جاری کر دی

115
SECP

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پاکستان کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے 2017 کے لسٹڈ کمپنیز (ووٹنگ شیئرز کے خاطر خواہ حصول اور ٹیک اوورز) ریگولیشنز میں بہتری لانےاور تجاویز حاصل کرنے کے لیے ایک مشاورتی دستاویز جاری کیاہے۔ ان ترامیم کے ذریعے ایس ای سی پی کا مقصد لسٹڈ کمپنیوں کے ٹیک اوور لین دین کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانا ہے، شفافیت کو بڑھانا اور اقلیتی شیئر ہولڈرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات متعارف کرانا ہے۔

بہتری کے اہم نکات میں عوامی اعلان کے ٹائم لائنز کو موثر بنانا، بار بار اور کم بار ٹریڈ ہونے والے شیئرز کی قیمت کے تعین کے معیار پر نظرثانی اور حاصل کنندگان اور لسٹڈ کمپنیوں کے لیے انکشاف کی ضروریات کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ مزید غور و فکر کے لیے رضاکارانہ پیشکشوں، آفر کے مینجر (ایم ٹی او) کی ذمہ داریوں، اور بالواسطہ یا زنجیری حصولات سے نمٹنے کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

مشاورت کے دائرہ کار کو اب وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ مجوزہ ترامیم کے نکات کو حتمی شکل دینے میں زیادہ سے زیادہ شراکت کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ کوئی بھی ترمیم موثر طریقے سے مارکیٹ اور اس کے سٹیک ہولڈرز کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکے۔مشاورتی دستاویز جس میں ہر مجوزہ بہتری کے شعبے کی وضاحت شامل ہے، ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔ لنک یہ ہے: https://www.secp.gov.pk/document/consultation-paper-proposed-draft-amendments-to-the-listed-companies-substantial-acquisition-of-voting-shares-takeovers-regulations-2017/?wpdmdl=55205&refresh=677e1d145efd21736318228۔ ایس ای سی پی کو اس نوٹیفکیشن کے پندرہ دن کے اندر عوام تبصرے جمع کرا سکتی ہے: [email protected]