21 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 29, 2025
ہومقومی خبریںایس ای سی پی کی فنانشل سروسز پروفیشنلز کے لیے ڈرافٹ سرٹیفیکیشن...

ایس ای سی پی کی فنانشل سروسز پروفیشنلز کے لیے ڈرافٹ سرٹیفیکیشن ریگولیشنز پر سٹیک ہولڈر سے رائے طلب

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):ایس ای سی پی نے عوام کی مشاورت کے لیے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (فائنانشل سروسز میں ایسوسی ایٹڈ پروفیشنلز کی سرٹیفیکیشن) ریگولیشنز 2025 کا مسودہ جاری کیا ہے۔ ان مجوزہ ضوابط کا مقصد ایک منظم سرٹیفیکیشن فریم ورک قائم کرکے مالیاتی خدمات میں مصروف افراد کی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے۔

مجوزہ ضوابط مالیاتی شعبے میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد، بشمول درمیانی فریق، ایجنٹس اور تقسیم کاروں کے لیے لازمی سرٹیفیکیشن کی شرائط متعارف کراتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ سرمایہ کاروں کی موثر خدمت کے لیے درکار علم اور مہارت رکھتے ہیں۔ ایس ای سی پی ایک مستند ادارے کو نامزد کرے گا جو سرٹیفیکیشن کے عمل کو مکمل کرے گا، امتحانات کا انتظام کرے گا اور (سی پی ای) پروگراموں کی نگرانی کرے گا۔ مالیاتی خدمات کا شعبہ معاشی استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

- Advertisement -

اس شعبے میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے اعلیٰ معیار کے علم، اخلاقیات اور مہارت کی پاسداری یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔ مجوزہ سرٹیفیکیشن نظام تربیت یافتہ مالیاتی ماہرین کے ذریعے سرمایہ کاروں کے تحفظ کو مضبوط کرے گا، بین الاقوامی بہترین اصولوں پر عمل درآمد کے ذریعے مارکیٹ کی شفافیت کو فروغ دے گا اور منظم مسلسل پیشہ ورانہ تعلیم (سی پی ای) کی شرائط کے ذریعے مستقل سیکھنے اور پیشہ ورانہ ترقی کو یقینی بنائے گا۔

ایس ای سی پی تمام سٹیک ہولڈرز بشمول مالیاتی ادارے، انڈسٹری کے پیشہ ور افراد اور عوام کو دعوت دیتا ہے کہ وہ مجوزہ ضوابط کا جائزہ لیں اور اپنی آراء فراہم کریں۔ تبصرے اور تجاویز اس اعلان کی تاریخ سے 30 دن کے اندر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے مجوزہ ضوابط ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576477

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں