23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںایس ای سی پی کے زیر اہتمام آگاہی کانفرنس ، مقررین کا...

ایس ای سی پی کے زیر اہتمام آگاہی کانفرنس ، مقررین کا رضاکارانہ پنشن سکیم کی اہمیت کے بارے عوام، سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت پر زور

- Advertisement -

پشاور۔ 22 نومبر (اے پی پی):سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے زیر اہتمام بدھ کو یہاں منعقدہ ایک کانفرنس میں مقررین نے خیبرپختونخوا میں پچھلے سال متعارف کرا ئی گئی رضاکارانہ پنشن سکیم ( وی پی ایس ) کی اہمیت کے بارے میں عوام، سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔”کے پی پنشن ریفارمز – آگے کی راہ پر گامزن” کے موضوع پر دن بھر جاری رہنے والی کانفرنس سے دیگر کے علاوہ چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید، سیکریٹری خزانہ کے پی حکومت، عامر سلطان ترین، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اکرام اللہ خان، کمشنر ایس ای سی پی مجتبیٰ لودھی، چیف ایگزیکٹو آفیسر میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان (MUFAP) معصومہ زہرا مجید اور 12 فنڈز کمپنیوں کے نمائندوں بشمول نیشنل بینک آف پاکستان فنڈز، مسلم کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، الحبیب بینک، الفلاح بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، جے ایس اسلامک پنشن فنڈ، فیصل بینک، الائیڈ بینک، الطاس اسلامک پنشن فنڈاور نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ فنڈز کے نمائندوں نے خطاب کیا۔

سیکرٹری خزانہ کے پی عامر سلطان ترین نے کہا کہ کے پی حکومت نے اپنے پنشن کے منظر نامے کو روایتی متعین بینیفٹ پنشن سے کامیابی کے ساتھ ایک مستقبل کی رضاکارانہ پنشن سکیم (کنٹریبیوٹری پروویڈنٹ فنڈ) میں تبدیل کر دیا ہے جس کی بنیاد سرکاری ملازمین کے لیے ایک پرکشش مالیاتی پیکجز ہیں ، انہوں نے کہا کہ سول سرونٹ ایکٹ 2022 کے نفاذ کے بعد خیبرپختونخوا کے نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹیبیوٹری پروویڈنٹ فنڈ کا آغاز گزشتہ سال جون سے کیا گیا ہے اور خیبر پختونخوا کے ملازمین کے لیے اس کی بے پناہ افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے بتدریج دیگر پبلک سیکٹر اداروں تک بڑھایا جائے گا۔کے پی سی پی فنڈ رولز 2022 متعارف کرائے گئے اور اب ہر ملازم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی پسند کی مذکورہ پنشن فنڈ مینجمنٹ کمپنی میں سے کسی کو بھی منتخب کرے اور اس میں روایتی یا شرعی سکیم کے ذریعے سرمایہ کاری کرے۔وی پی ایس کے تحت، کے پی حکومت 12 فیصد پنشن کے قابل تنخواہ میں حصہ ڈالے گی جب کہ ملازمین کم از کم 10 فیصد پنشن کے قابل تنخواہ میں حصہ ڈالیں گے اور اس کے علاوہ 20 فیصد سالانہ ٹیکس واجبات تک کی بچت ہوگی۔

- Advertisement -

اسکیم کے تحت ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن مل سکتی ہے اور موت کی صورت میں ان کے اہل خانہ بغیر کسی پریشانی کے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملازمین کے اکاؤنٹس 45 دنوں میں اپ ڈیٹ کر دیے جائیں گے جبکہ ملازمین کی مدد کے لیے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔عاکف سعید، چیئرمین، ایس ای سی پی نے کہا کہ وی پی ایس خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین کے لیے بہت اہم ہے اور اس کی افادیت اور پنشن کے نظام میں اصلاحات کے بارے میں الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے پنشن اصلاحات پر سہ ماہی بنیادوں پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی عاکف سعید نے کہا کہ ایس ای سی پی پنشن اصلاحات میں کے پی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔دیگر مقررین نے کہا کہ سی پی فنڈز سے رقم کی قبل از وقت واپسی ملازمین کے لیے غیر نتیجہ خیز ہوگی، مکمل فوائد حاصل کرنے کے لیے نکالی گئی رقم جلد از جلد دوبارہ جمع کرائی جاسکتی ہے۔اس وقت کے پی میں وی پی ایس سے 33000 سرکاری ملازمین مستفید ہو رہے ہیں جسے بتدریج نیم سرکاری اداروں کے علاوہ پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں تک بڑھایا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں