کراچی۔ 07 اپریل (اے پی پی):سندھ بلڈ نگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے ضلعی انتظامیہ وسطی اور پولیس کی معاونت سے مختلف علاقوں میں غیرقانی پورشن اور تعمیرات میں ملوث بلڈرز مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ پیرکے روز ایس ایس پی وسطی ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی ہدایت پر ایس بی سی اے کے عملے نے علاقہ ایس ایچ اوز کے ہمراہ گلبرگ ، ناظم آباد
نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں کارروائیاں کرتے ہوئے کاشف، اویس مبارک، علی منصور، زاہد، فیضان، سجاد سمیت دیگربلڈرزکے گھروں پر چھاپہ مارے جبکہ تھانہ گلبرگ میں پورشن مافیا کے خلاف بلڈنگ انسپکٹر مبشر خانزادہ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ چھاپہ مار کارروائیاں ایس بی سی اے کی جانب سے مرتب کی گئی لسٹ کے مطابق کی جاری ہیں۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث عناصر سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579263