ایس سی او اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں احتجاج کی کال انتشار پھیلانے کے مترادف ہے، احمد نواز خان جدون

118
Shanghai Cooperation Organization

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احمد نواز خان جدون نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کی کال انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے تاہم وقت کی نزاکت کا ادراک بھی ضروری ہے،ایس سی او اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں احتجاج کی کال انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔احمد نواز خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنی دی گئی کال پر نظر ثانی کرنی چاہئیے،بار بار احتجاج کی کال سے اب عوام بھی عاجز آ چکے ہیں۔