کوئٹہ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے، اجلاس میں عالمی رہنمائوں کی شرکت سے ملک میں سرمایہ کاری کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم بڑی تیزی سے عالمی سطح پر اپنا نام اور مقام بنا رہی ہے، یہ تنظیم رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی راہ ہموار کریگی ۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایس سی او اجلاس کے پاکستان میں انعقاد سے نہ صرف خطے میں استحکام پیدا ہو گا بلکہ اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔