24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتازہ ترینایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ بیجنگ میں دوسری...

ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ بیجنگ میں دوسری جنگ عظیم میں فاشزم کے خلاف چین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کروں گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف

- Advertisement -

لاہور۔30اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہ چین کے دوران ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ بیجنگ میں دوسری جنگ عظیم میں فاشزم کے خلاف چین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کروں گا۔

ہفتے کو دورہ چین پر روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کے تاریخی دورے پر روانہ ہو رہا ہوں،تیانجن میں ایس سی او کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کروں گا اور بیجنگ میں دوسری جنگ عظیم میں فاشزم کے خلاف چین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہوں گا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے چین کے صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کا انتظار ہےتاکہ چین جو آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمارا سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہے، اس کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر اہم ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں، علاقائی تعاون کو فروغ دیں، کثیرالجہتی نظام کو مضبوط کریں اور امن و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھا سکیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں