وفاقی سیکرٹری انجنیئر عامر حسن کی قیادت میں وفد شنگھائی تعاون تنظیم کے سلامتی کونسل سیکرٹریز اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا

61
Shanghai Cooperation Organization
Shanghai Cooperation Organization

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن اور سیکرٹری قومی سلامتی کمیٹی انجنیئر عامر حسن کی قیادت میں دو رکنی وفد شنگھائی تعاون تنظیم کے سلامتی کونسل سیکرٹریز کے 17 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا ۔ جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن سید احمد معروف بھی وفد میں شامل ہوں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے سلامتی کونسل سیکرٹریز کا 17 واں اجلاس 18-19 اگست 2022 کو تاشقند میں ہو گا ۔ اجلاس کے دوران علاقائی اور عالمی استحکام برقرار رکھنے سے متعلق امور، جدید چیلنجز سے نمٹنے اور سکیورٹی کو درپیش خطرات پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون کے موجودہ اور مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم علاقائی فورم ہے جس میں پاکستان، بھارت، روسی فیڈریشن، عوامی جمہوریہ چین، جمہوریہ ازبکستان، جمہوریہ قزاخستان، جمہوریہ کرغزستان اور جمہوریہ تاجکستان شامل ہیں ۔