26.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایس سی او کو بڑھتے ہوئے جغرافیائی، اقتصادی اور ماحولیاتی چیلنجز کے...

ایس سی او کو بڑھتے ہوئے جغرافیائی، اقتصادی اور ماحولیاتی چیلنجز کے تناظر میں مزید یکجہتی اور لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے، نیپالی وزیر اعظم

- Advertisement -

منسک۔2ستمبر (اے پی پی):نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے کہا ہے کہ نیپال شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ وہ تیانجن میں منعقدہ ایس سی او پلس سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ بیلٹا نے تاس کے حوالے سے بتایا کہ نیپالی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ نیپال 2016 سے ایس سی او کا مکالماتی شراکت دار ہے اور اب وہ اس تنظیم کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کا منتظر ہے۔

کے پی شرما اولی نے زور دیا کہ ایس سی او کو بڑھتے ہوئے جغرافیائی، اقتصادی اور ماحولیاتی چیلنجز کے تناظر میں مزید یکجہتی اور لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان پُر آشوب حالات میں علاقائی تعاون مشترکہ مسائل کے حل کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، نیپال کا علاقائی تعاون کے ساتھ عزم غیر متزلزل ہے اور ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں