ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ غازی خان بختیار احمد خان کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا

129

ڈیرہ غازی خان۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ غازی خان بختیار احمد خان کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،جس میں تھانوں میں جاری ترقیاتی کاموں، صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، انچارج برانچز نے شرکت کی۔ایس پی انوسٹی گیشن نے ہدایت کی کہ سپیشل انیشیٹیو پولیس سٹیشنز میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لیں ، ایف آئی آر کا بروقت اندراج کیا جائے اور موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو ای ٹیگ لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق تھانوں میں ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔انہوں نے کہا کہ 15 کی کال اور 1787 سے موصول ہونے والی شکایت پر فوری رسپانس دیا جائے اور تمام زیر تفتیش مقدمات بروقت میرٹ پر یکسو کئے جائیں۔