ایس پی انویسٹی گیشن ہری کاکالو پنڈ قتل کی جائے وقوعہ کا دورہ ، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم

99

ہری پور ۔ 17 جنوری (اے پی پی):ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور امجد حسین نے کالو پنڈ قتل کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ہری پور پولیس کے مطابق تھانہ پنیاں کی حدود کالو پنڈ میں قتل کا وقوعہ رونما ہوا،

اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن امجد حسین نے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی کے کالو پنڈ جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پنیاں شہریار خان اور تفتیشی سٹاف بھی موجود تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے مقتول کے ورثاسے ملاقات کی اور وقوعہ سے متعلق معلومات لیں۔ انہوں نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او تھانہ پنیاں اور تفتیشی افسران کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے مقتول کے ورثا کو یقین دہانی کروائی کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں، جلد ہی ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔