اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):ایس پی سواں زون نے اتوار کو یہاں مسیحی کمیونٹی کے وفدسے ملاقات کی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی سواں زون نے مسیحی کمیونٹی کے مسائل سنے اور ان کو مکمل تعاون کی یقینی دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس مسیحی کمیونٹی اور ان کی عبادتگاہوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے، اسلام آباد پولیس مسیحی کمیونٹی کی سیکیورٹی کے لئے تمام تر اقدامات عمل میں لارہی ہے
اور مستقبل میں بھی مسیحی عبادتگاہوں میں منعقدہونے والے مذہبی اجتماعات کے لئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس ملاقات کا مقصد مسیحی کمیونٹی کو یہ احساس دلانا ہے کہ اسلام آباد پولیس ان کی سیکیورٹی کے لئے ہمہ وقت موجود ہے اور ہم اس کے لئے اپنے آپ کو جواب دہ سمجھتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی کمیونٹی پہلے بھی اسلام آباد پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ان سے اسی طرح کے تعاون کی امید رکھتی ہے۔