اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):ایس پی سواں زون پر ی گل تر ین نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شرکاءنے اپنے مسائل بیان کیے۔ ایس پی نے پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل کوفوری حل کرنے کی ہدایات دیں ۔ اتوار کو پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سواں زون پری گل ترین نے تھانہ ہمک کے علاقے روات میں کھلی کچری کا انعقادکیا جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او زسمیت علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں موجود شرکاءنے اپنے مسائل بیان کئے اور بہتری کے لئے تجاویزپیش کیں۔
حل طلب مسائل پر ایس پی سواں زون نے افسران کواحکامات جاری کئے اور شرکاءکی پیش کردہ تجاویزپر عمل درآمد کرنے کی یقینی دہانی کروائی۔ انہوں نے کھلی کچہری کے شرکاءسے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات اور علاقائی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،آئی جی اسلام آ باد کے واضح احکامات ہیں کہ تمام افسران اپنے حلقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں تاکہ شہریوں کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھا جا سکے اور ان کو درپیش مشکلات حل کرنے میں مدد ملے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پولیس دن رات آپ کی حفاظت و خدمت میں کوشاں ہے ، جن مسائل کا آپ نے ذکر کیا ہے ان کوترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائے گا، اسلام آباد پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہتر حکمت عملی کی وجہ سے علاقہ میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ قبضہ ما فیا، جرائم کا قلع قمع اور منشیات فروشی کے خا تمے کے لئے پولیس کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے آپ کے بغیر یہ سب ناممکن ہے ۔ پیشہ ور بھکا ریو ں کی حوصلہ شکنی کر یں ،
کوئی بھی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری اپنے متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کرنے کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط کو بڑھاتے ہوئے دوریاں ختم کرنا ہے۔