پشاور۔ 05 جنوری (اے پی پی):ایس پی سٹی ڈویژن پشاور طیب جان نےتھانہ شاہ قبول اور تھانہ بھانہ ماڑی کا دورہ کیا۔ایس پی سٹی طیب جان نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ، منیٹرنگ، روزنامچہ چیک کرنے سمیت حوالات میں بند ملزمان سے بھی گفتگوکی۔
اس موقع پر انہوں نےمحرر سٹاف کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ آنے والے سائلین کی بروقت داد رسی کی جائے اور ان کی عزت نفس کا خاص خیال رکھنے کیساتھ ساتھ دفتری امور کو نیک نیتی سے انجام دیں ۔