ایس پی فقیر آباد کا عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ ، جاری نمائشی میچ کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

10

پشاور۔ 13 جون (اے پی پی):ایس پی فقیر آبادمحمد ارشد خان نے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کر کے جاری نمائشی میچ کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان اور ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمر آفریدی سمیت دیگر متعلقہ ایس ایچ اوز نے ایس پی محمد ارشد خان کو کئے گئے سکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا۔

ایس پی فقیر آباد نے اندرون، بیرون، انٹری نوائنٹ اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور مزید موثر بنانے کی خاطر سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے دورہ کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کو حفاظتی سمیت دیگر ضروری ا نتظامات کی سختی سے ہدایت جاری کی۔ ایس پی فقیر آبادنے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کی ہدایت کی۔