لاہور۔20اپریل (اے پی پی):ایس پی ماڈل ٹائون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی کے انتظامات کا جائز ہ لیا۔ ایسٹر کے موقع پر انہوں نے غالب مارکیٹ، یوحنا آباد، لیاقت آباد، کوٹ لکھپت کے گرجا گھروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دعائیہ تقریبات میں آنے والے تمام شرکا کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد داخل ہونے دیا جائے۔ ایس پی ماڈل ٹائون نے حساس گرجا گھروں کے اطراف میں پیرو،ڈولفن ودیگر پٹرولنگ ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، عوام سے التماس ہے کسی بھی مشکوک نقل و حرکت پر 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584707