پشاور۔ 18 مارچ (اے پی پی):ایس پی مردان محمد نواب خان نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے چوکی گڑیالہ، چوکی چارگلی اور چوکی دوبئی اڈہ کا دورہ کیا۔
انہوں نےڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے سکیورٹی کے متعلق ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر سختی کےساتھ عمل پیرا رہتے ہوئے مستعدی اور جانفشانی سےاپنی ڈیوٹی سرانجام دیں ۔انہوں نے رمضان المبارک کے دوران پولیس گشت کو مزید موثر بنانے کی بھی خصوصی ہدایت کی۔