ایس پی کینٹ سعید خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نذیر خان کی زیر قیادت پولیس دربار کا انعقاد

81

ایبٹ آباد۔ 11 فروری (اے پی پی):ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایس پی کینٹ سعید خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نذیر خان نے سرکل کینٹ و ہیڈ کوارٹرز کے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل اور شکایات کا حل یقینی بنانے کیلئے پولیس دربار کا انعقاد کیا۔ افسران نے دربار کے دوران پولیس ملازمین کی طرف سے پیش کردہ مسائل کا فوری حل یقینی بنانے کیلئے ضروری احکامات جاری کئے۔

واضح رہے کہ ضلع میں پولیس دربار کے با قاعدگی سے انعقاد سے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل اور ان کی مشکلات حل ہو رہی ہیں، پولیس جوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش ذاتی و اجتماعی مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ طور پر دربار کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے جن میں ہر پولیس اہلکار کو درپیش مسائل و مشکلات بیان کرنے کا مکمل موقع فراہم ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ پولیس اہلکاران ہر قسم کے تفکرات اور مسائل سے آزاد ہوں گے تو وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی بطریق احسن ادائیگی پر بھرپور توجہ دیں گے اور ڈیوٹی کے دوران مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گے۔