ملتان۔ 23 جنوری (اے پی پی):ایس پی گلگشت ملتان سیف اللہ کی جانب سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تھانہ بہاؤ الدین زکریا ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔گلگشت سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کھلی کچہری میں ان کے ہمراہ تھے۔
ایس پی گلگشت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست گزاروں کی شکایات کے حوالے سے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کی شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔