رحیم یارخان ۔ 18 اگست (اے پی پی):ایس پی ہیڈ کوارٹر و انویسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی سخت بارش کے دوران فرنٹ لائن ہیروز کے پاس کچہ پولیس کیمپس پہنچ گئے، مجموعی صورت حال و ضروریات کا جائزہ لیا۔ افسران و جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔ ڈی پی او عمران احمد ملک کی ہدایت پر کچھ روز سے مسلسل بارشوں کے باعث ایس پی ہیڈ کوآرٹر و انویسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی کچہ پولیس کیپس کو چوکیات و مجموعی صورت حال اور حالات کے پیش نظر ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے کچہ پہنچے جہاں پر انہوں نے بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا، افسران و جوانوں سے ان کی خیرت و مسائل دریافت کرتے ہوئے گفتگو کی اور ان کی شاندار الفاظ میں حوصلہ افزائی کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ محکمہ پولیس کے عظیم سپوت اور فرنٹ لائن ہیروز ہیں جن کی وجہ سے ضلع ملحقہ علاقوں کی آبادی کی مکین سکون کی نیند سوتے ہیں اور آپ کی جاگنے والی آنکھ ان کی پر سکون کی نیند کی ضامن ہے،
انہوں نے کہا کہ پوری پنجاب پولیس اور حکومت آپ کے شانہ بشانہ ہے ہمیں ہر صورت حال میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کا فریضہ نبھانہ ہے، تمام پولیس افسران و جوان کچہ ایس او پی کو فالو کریں اور کبھی بھی اسے پس پشت مت ڈالیں، پولیس پوری قوت اور توانائی کے ساتھ کچہ میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ کچہ میں موجود ایم ٹی اور ہتھیاروں کو موسم کے مطابق پوری طرح چالو حالت میں رکھیں جتنا ان کا خیال رکھیں گے اتنا ہی یہ کار گر ثابت ہوں گے۔