ایس ڈی جیز کے اہداف کو ہم نے پورا کرنا ہے،بچے قوم کا اثاثہ ہیں ،بچوں کی معیاری تعلیم انتہائی ضروری ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

106

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایس ڈی جیز کے اہداف کو ہم نے پورا کرنا ہے،بچے قوم کا اثاثہ ہیں ،بچوں کی معیاری تعلیم انتہائی ضروری ہے،غذائی قلت معاشرے میں بڑا مسئلہ ہےاس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بچوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ڈویلپمنٹ کیلئے بجٹ نہ ہو تو لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایس ڈی جیز کے اہداف کو ہم نے پورا کرنا ہے،بچے قوم کا اثاثہ ہیں ،بچوں کی معیاری تعلیم انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غذائی قلت معاشرے میں بڑا مسئلہ ہے،غذائی قلت کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا،ماں اور بچے کی اچھی خوراک بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنا مستقبل محفوظ بنانا ہے تو بچوں کو محفوظ بناناہوگا،ہم تمام اچھے کاموں کیلئے معاونت کریں گے۔