ایس ڈی پی اوز بھکر کا پبلک ڈیلینگ کے فروغ کیلیے کھلی کچہریوں کا انعقاد

115
ڈی پی او بھکر نے ایک دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد کیں

بھکر۔ 20 فروری (اے پی پی):ایس ڈی پی اوز بھکر نے پبلک ڈیلینگ کے فروغ کیلیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اوز اسد عباس خان ،ساجد محمود سوہل، علم الدین ملغانی اور نصراللہ خان نیازی نے اپنے اپنے دفاتر اور تھانہ جات میں شہریوں کی داد رسی کیلیے کھلی کچہریاں لگائیں

جہاں انہوں نے سائلین کے مسائل دریافت کیے اور متعلقہ ایس ایچ اوز کوسائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایس ڈی پی اوز نے درخواستوں پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفسران کو فوری اور میرٹ پر قانونی کارروائی کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے۔