24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایشائی اسٹاک مارکیٹس میں اضافے کا رجحان، خام تیل کی قیمتوں میں...

ایشائی اسٹاک مارکیٹس میں اضافے کا رجحان، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

- Advertisement -

ہانگ کانگ۔5اگست (اے پی پی):ایشائی اسٹاک مارکیٹس میں منگل کو اضافے کا رجحان رہا جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سرمایہ کاروں میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے اگلے ماہ شرح سود میں کمی کے حوالے سے پائی جانے والی امید ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران نکئی 225 انڈیکس 0.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 40,544.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں ہینگ سینگ انڈیکس 0.1 فیصد اضافہ سے 24,747.97 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں کمپوزٹ انڈیکس 0.5 فیصد اضافہ سے 3,600.02 پوائنٹس پر رہا۔عالمی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.1 فیصد کمی سے 66.24 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت 0.1 فیصد کمی سے 68.70 فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں