ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ، انگلینڈ نے پہلے روز 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنا لئے

64

اوول ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنا لئے، کپتان جو روٹ نے نصف سنچری بنائی، جوز بٹلر 64 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں، مچل مارش نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ اوول میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ٹم پائن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 27 پر گر گئی، اوپنر جو ڈینلی 14 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر سٹیو سمتھ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے