ایشیئن جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈو چیمپئن شپ کی تےاری کےلئے جاری تربےتی کےمپ مےں6 کھلاڑےوں نے رپورٹ کر دی

141

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاکستان جوڈو فےڈرےشن کے زےر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعاون سے ایشیئن جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈو چیمپئن شپ کی تےاری کےلئے جاری تربےتی کےمپ مےں6 کھلاڑےوں نے کےمپ مےں رپورٹ کر دی جبکہ باقی 6 کھلاڑی دو روز تک کےپ کو جوائن کر لےں گے۔ پاکستان جوڈو فےڈرےشن کے سےکرٹری مسعود احمد حان کے مطابق اےونٹ کی تےاری کےلئے قومی کھلاڑےوں کا تربےتی کےمپ پاکستان سپورٹس کمپلےکس اسلام آباد مےں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 8 جونیئر مرد اور 4 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان مےں سے6 مرد اور خواتےن کھلاڑےوں نے کےمپ مےں رپورٹ کر دی ہے جبکہ باقی کھلاڑی ایک دو روز تک کیمپ میں پہنچ جائیں گے۔ قومی جونیئر کھلاڑیوں کو کوچ غضنفر علی تربیت دے رہے ہیں