ہانگ کانگ ۔ 12 مارچ (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ یورپی یونین اور برطانیہ کی بریگزٹ ڈیل پر نظرثانی اور وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس منگل کو 378.60 پوائنٹ (1.79 فیصد ) بڑھ کر 21503.69 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 24.04 پوائنٹ (1.52 فیصد) اضافے کے ساتھ 1605.48 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 415.76 پوائنٹ (1.46 فیصد) اضافے کے ساتھ 28919.06 پوائنٹ رہا۔