اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 3 اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں شروع ہوگی ۔ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت 6ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ ایونٹ 12 اگست تک جاری رہے گا۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔