ایشیاءکی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں مندی کا راج

61

ہانگ کانگ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ایشیاءکی بیشتر سٹاک مارکیٹس میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مندی چھائی رہی جس کی وجہ وال سٹریٹ نیویارک میں مندی کے اثرات ہیں۔ہانگ کانگ کا مرکزی انڈکس نے اتار و چڑھاﺅ کے بعد 0.3 پوانٹس کھوئے جبکہ ٹوکیو کا نکی 225انڈکس وقفے پر0.1 فیصد ،شنگھائی کمپوزٹ انڈکس نے ایک فیصد اور سیﺅل کے کوسپی انڈکس نے 0.4 فیصد پوائنٹس کھو ئے۔