ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں مندی رہی

66

شنگھائی ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی رہی جس کی وجہ چینی معشیت کی رفتار میں سست روی کا رجحان آنے کی رپورٹ تھی۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیاءپیسیفک شیئرز ایکس جاپان میں 0.05 فیصد کمی آئی ۔آسٹریلین شیئرز انڈکس میں0.05 فیصد اور ٹوکیو سٹاک کے نکی 225انڈکس میں0.7فیصد کمی آئی۔شنگھائی انڈکس میں 0.9 فیصد کمی ہوئی۔ امریکی وال سٹریٹ کے ڈو جونز انڈکس نے 1.27 فیصد ،ناسدک نے2.06 فیصد اور ایس اینڈ پی انڈکس نے1.44 فیصد پوائنٹس کھوئے۔