ایشیاءکے بیشتر سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو مندی کا رجحان

84

ٹوکیو ۔ 18 مئی (اے پی پی) امریکا میں سیاسی بے چینی کے باعث ایشیاءکے بیشتر سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاءپیسیفک ایکس جاپان 0.5فیصد ڈاﺅن رہا۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکئی 225 انڈیکس 1.4فیصد،آسٹریلیا کا مرکزی سٹاک انڈیکس 1.1 فیصد،سیﺅل کا کوسپی انڈیکس 0.4 فیصد ڈاﺅن رہے۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.23 فیصد یا 59.29 پوانٹس کی کمی آئی جبکہ چین کا بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی 0.19 فیصد اور شنزن انڈیکس 0.15 فیصد ڈاﺅن رہے۔