یوکوہاما۔07 مئی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک ایشیا اور بحرالکاہل میں اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے اعلی سطح کی ٹیکنالوجی (ایچ ٹی ایل) کو مربوط بنانے کے نظام میں تیزی اور نئی ایجادات کو متعارف کرانے کے لئے ٹرسٹ فنڈ قائم کرے گا۔ ٹرسٹ فنڈ کو عطیہ دینے والا پہلا ملک جاپان ہوگا۔ جو منصوبوں کی تکنیکی معاونت ‘ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کی بھرتی کے لئے عطیہ دے گا تاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر انتظام چلنے والے منصوبوں میں ایچ ٹی ایل کے نظام کو مربوط اور نئی نئی ایجادات کو متعارف کروایا جاسکے۔جس سے منصوبوں کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی۔جاپان کے نائب وزیراعظم اور اے ڈی بی کے گورنر تارو آسو نے بینک کے بورڈ آف گورنرزکے 50 سالانہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کے معیار کو بہتر بنانا لازمی ہے۔