ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنے بیشتر ترقیاتی اور آپریشنل اہداف حاصل کرلئے

121
ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ کا ستارہ مارکیٹ میں ون ونڈو احساس مرکز کا دورہ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے استقبال کیا

یوکوہاما (جاپان) ۔ 05 مئی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) نے چار سالہ عرصے ( 2013-16ء) کے دوران اپنے بیشتر ترقیاتی اور آپریشنل اہداف کو حاصل کرتے ہوئے ایشیاءو بحر الکاہل خطے کے لئے ترقیاتی مالیات میں اضافے کے مقصد کے حصول کے لئے مستعدی کامظاہرہ کیا ہے ۔اے ڈی بی کی 2016ءترقیاتی اثر پذیری جائزہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اے ڈی بی کے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات دور کرنے اور قابل تجدید توانائی سمیت توانائی منصوبہ جات نے 100فیصد مطلوبہ کارکردگی کامظاہرہ کیا۔اے ڈی بی کے تمام منصوبہ جات میں سے تقریباً نصف نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوششوں میں معاونت کی ۔ اے ڈی بی کارکردگی جائزے کی یہ نئی رپورٹ جمعہ کو اے ڈی بی کے بورڈ آف گورنرز کے 50ویں سالانہ اجلاس کے موقع پرجاری کی گئی جس میں ان اقدامات کااحاطہ کیاگیا کہ کس طرح بینک اپنی کارپوریٹ حکمت عملی، 2020ءحکمت عملی اور وسط مدتی تزویراتی ترجیحات پر عمل پیرا ہے۔