ایشیائی ترقیاتی بینک نے فجی میں ساحلی تحفظ کیلئے 16.7 مین ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی

منیلا۔17دسمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے فجی میں ساحلی تحفظ کیلئے 16.7 مین ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ شنہوا کے طابق ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ فجی میں ساحلی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک کروڑ 67 لاکھ امریکی ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا مقصد طوفانی لہروں، سمندر کی سطح میں اضافے …

منیلا۔17دسمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے فجی میں ساحلی تحفظ کیلئے 16.7 مین ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ شنہوا کے طابق ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ فجی میں ساحلی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک کروڑ 67 لاکھ امریکی ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا مقصد طوفانی لہروں، سمندر کی سطح میں اضافے اور ساحلی کٹاؤ سے متاثرہ ساحلی آبادیوں کا تحفظ ہے۔

منیلا میں قائم بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس گرانٹ سے ایک ایسے منصوبے کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی جس کے تحت ساحلی آباری کو شدید موسمی حالات سے بچانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔اے ڈی بی نے حکومتی تخمینوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف سمندری طوفان اور سیلاب ہی فجی کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 5.8 فیصد کے برابر اوسط سالانہ نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

بینک کے مطابق اس منصوبے کے تحت قدرتی بنیادوں پر ساحلی تحفظ کے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ ملک میں تقریباً 3 ہزار میٹر ساحلی پٹی اور دریا کے کناروں کو دوبارہ سرسبز بنانے اور مین گرووز کی شجرکاری کے ذریعے بحال کیا جائے گا۔