اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 800ملین ڈالرکے مالیاتی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔ وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے منگل کوسماجی رابطہ کی ویٹ سائیٹ ایکس پراپنے پیغام میں بتایا ہے کہ بینک کے بورڈ نے ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام(ذیلی پروگرام ٹو) کی منظوری دیدی ہے
جس کے تحت پاکستان کو800ملین ڈالرکی مالی معاونت ملےگی۔پاکستان کوملنے والی معاونت میں 300ملین ڈالرپالیسی کی بنیادپرمعاونت ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ اوروزارت اقتصادی امورکی قیادت میں موثر سفارت کاری سے بورڈ کے اکثریتی ممبران کی حمایت ممکن ہوئی ہے